کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں رات سے اب تک سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاون میں ناردرن بائی کے قریب سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں، دونوں کا تعلق بلوچستان کے ڈسٹرکٹ تربت سے ہے۔ اورنگی ٹاون کے علاقے گلشن بہار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، رات گئے مارٹن کوارٹرز کے قریب فائرنگ کرکے شخص کو قتل کر دیا گیا جس کی شناخت فیصل قادری کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان سنی تحریک کے مطابق مقتول انکی جماعت کا کارکن تھا۔

بکرا پیڑی میں ملیر ندی سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جن پر گولیوں کے نشانات بھی ہیں۔ تینوں لاشوں کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ اورنگی ٹاون کے علاقے اسلام چوک پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، کورنگی ٹاون کے علاقے بھٹائی آباد میں گھر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ادھر گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں سیکورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار لی۔