جرمنی، مسلح شخص نے سرکاری دفتر میں کئی افراد کو یرغمال بنا لیا

 

Germany

Germany

جرمنی (جیوڈیسک) میں چانسلر انجیلا مرکل کے دورے سے پہلے مسلح شخص نے سرکاری دفتر میں کئی افراد کو یرغمال بنا لیا۔ شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کا واقعہ ایک سرکاری دفتر میں پیش آیا جہاں جرمن چانسلر دورہ کرنے والی تھیں۔

اغوا کار نے اسلحے کے زور پر تین افراد کو قید کر لیا۔ تاہم پولیس آپریشن میں ان لوگوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔ چوبیس سالہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کے باعث چانسلر کو دورہ منسوخ کرنا پڑا۔