پاک نیپال مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس

Nepal, Pakistan Pakistan

Nepal, Pakistan Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) اور نیپال نے باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے، یہ اتفاق رائے پاک نیپال مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اسلام آباد میں چھٹے اجلاس میں کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت، تجارت، توانائی، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبوں میں دستیاب تعاون کے مواقع سے استفادہ کریں۔

انہوں نے زور دیا کہ آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جانی چاہئے، اس موقع پر نیپالی وزیر خزانہ شنکر پرشاد کوئرالہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آٹھ سال کے طویل وقفے کے بعد کمیشن کے اجلاس کا دوبارہ انعقاد خوش آئند ہے۔

جس سے باہمی تجارت بشمول تجارت، سیاحت، تعلیم، ثقافت، صحت، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی راہ ہموار ہوگی، جبکہ نیپالی چائے، کافی اور جڑی بوٹیوں اور ادویات کی پاکستان میں کھپت ہوسکے گی، انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے کو مشترکہ منصوبوں پر خصوصی توجہ دینی چاہئے، جس سے باہمی اقتصادی تعلقات مستحکم ہوں گے۔