سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہیکہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی تقریر میں توانائی بحران اور اور دہشت گردی کے مسئلے کا کوئی حل پیش نہیں کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کے قوم سے خطاب پرسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمیں بجلی کی کمی پر تنقید کا نشانہ بنانے والے اب قوم کو پانچ اور دس سال میں بجلی دینے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے اور آئندہ دنوں میں مزید اضافہ کیا جائے گاَ
ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے تو بجلی دیے بغیرہی بجلی کی قیمتیں بڑھادی ہیں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سودن میں قوم کو خوشحالی اور انقلاب کی نوید سنانے والوں نے قوم کو مہنگائی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دی۔