جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی کے شہر بویریا میں اسلحے کے زورپر کئی افراد کو یرغمال بنانے والا شخص پولیس آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے صبح سے سٹی ہال میں کئی افراد کو محصور کر رکھا تھا۔ پولیس نے پہلے مرحلے میں سٹی ہال کا محاصرہ کر کے عمارت کے دیگر حصوں میں موجود افراد کو نکالا۔
پھر کمانڈو آپریشن کر کے محصور افراد کو بازیاب کروا لیا جبکہ مسلح شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق جرمنی میں بائیس ستمبر کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ جرمن چانسلر اینجلا مرکل کو آج سٹی ہال کے سامنے انتخابی جلسے سے خطاب کرنا تھا مگر اس واقعہ کے پیش نظر ان کا خطاب منسوخ کر دیا گیا۔