واشنگٹن: امریکا نے مصری فوج کو دی جانے والی امداد روک دی

Obama

Obama

مصر (جیوڈیسک) مصر میں معصوم عوام کے فوجی قتل عام کے بعد امریکا نے مصری فوج کو دی جانے والی امداد بند کردی ہے۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ نے مصر میں نہتے مظاہرین پر فوجی طاقت کے استعمال میں معصوم جانوں کے ضیاع کے بعد مصری فوج کو دی جانے والی امداد پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوباما انتظامیہ کے فیصلے کے بعد مصر کو فراہم کئے جانے والے ہتھیاروں کی کھیپ روک لی گئی ہے اور فیصلے کے باعث مصری فوج کو فراہم کی جانے والی مالی امداد بھی متاثر ہوگی۔