نواز شریف جماعتی انتخابات چاہتے تھے، ارکان کی رائے پر فیصلہ تبدیل کیا، رانا ثنا اللہ

Rana Sana Ullah

Rana Sana Ullah

لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پنجاب میں جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتے تھے مگر ارکان کی اکثریت کی رائے دیکھ کر فیصلہ تبدیل کر دیا، اپوزیشن اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرنا چاہتی ہے تو یہ اس کا حق ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ ایک یا دو دن صبر کر لیا جائے تحریک انصاف کا بھی پتہ چل جائے گا کہ وہ خیبر پختونخواہ میں بھی جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کرواتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے طے ہوا تھا کہ وہ آج بلدیاتی نظام کے بارے میں بل میں ترامیم دیں گے۔اپوزیشن تو کمیٹی کے آخری اجلاس میں بھی شریک ہوئی اور اپنا اختلافی نوٹ بھی جمع کروایا مگر اب اپنی لیڈر شپ کے دبا میں آ کر انہوں نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف امن ہے یہ مذاکرات سے حاصل ہو یا طاقت سے قائم کرنا پڑے ہمیں ہر صورت امن کی منزل کو حاصل کرنا ہے۔