کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام کے بل میں ترمیم پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی قانون کے متعلق اگر ایم کیو ایم نے اب بھی کوئی تجاویز دی۔
تو اسے ترامیم کرکے شامل کیا جاسکتا ہے۔ اپنے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر بلدیاتی نظام سے متعلق قائم کمیٹی ایم کیو ایم سے رابطے میں رہے گی۔