غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کے خلاف عدالت جائیں گے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے تحریک انصاف تبدیلی پہلی باری میں ہی لائی گی قوم سے کوئی بہانہ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا پنجاب میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

فیصل آباد اور لاہور میں ضمنی انتخابی جلسوں سے خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہو سکتی ہے مگر تحریک انصاف کے کارکنان دھاندلی نہیں ہونے دیں گے عمران خان کا کہنا تھا کہ آزمائی گئی جماعتیں کبھی تبدیلی نہیں لاسکتیں ان کا کہنا تھاکہ غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے۔

فیصل آباد میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی قوم ایک ماہ میں خیبر پختونخوا میں تبدیلی دیکھے گی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا بلدیاتی نظام کے ذریعے انقلاب لے کر آئیں گے

ان کا کہنا تھا جب تک اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک میں تبدیلی نہیں آئی گی عمران خان کا جلسے کے شرکا سے خطاب میں کہنا تھا قوم ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دیکر نیا پاکستان بنانے میں ساتھ دے انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا اس حکومت نیمہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کی کمرتوڑ دی ہے۔