قصور، پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن، 2 خواتین سمیت 4 افراد بازیاب

قصور : قصور پولیس نے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو ڈاکوئوں سے بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق قصور میں گلبرگ کالونی کے قریب ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ڈاکو 2 عورتوں سمیت 4 شہریوں کو یرغمال بنا کر ایک باغ میں چھپ گئے جس پر پولیس نے آپریشن کیا اور فائرنگ کے بعد یرغمال افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا لیکن ڈاکو پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے۔