رنبیر کپور کی فلم” بے شرم ”کے گانے ”لو کی گھنٹی” کی ویڈیو جاری

Ranbir Kapoor

Ranbir Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی آنے والی فلم بے شرم کے گانے”لو کی گھنٹی” کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ گانے میں رنبیر کپور ہیروئن شاردا پلوی سے اپنے عشق کے اظہار کو بیان کرتے نظر آتے ہیں، فلم اکتوبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کی کیوٹ کیٹ کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے طویل عرصہ دوستی کے بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔ ممبئی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رنبیر کے پاپا معروف اداکار رشی کپور اپنے بیٹے کی کترینہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی ملاقاتوں پر خفا ہیں۔

یہ جوڑا گزشتہ ماہ سپین کے پر فضا مقام پر چھٹیاں گزار کر وطن واپس آیا تھا تو اس وقت بھارتی ذرائع میں دونوں کے تعلقات پر کپور فیملی کی طرف سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا۔ رشی کپور کا کہنا ہے کہ رنبیر اپنے کیرئیر کے عروج پر ہے، اسے اپنی تمام توجہ اداکاری کی طرف مرکوز کرنی چاہئے جبکہ دوسری طرف صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوے کترینہ نے بھی خاموش رہنے میں اپنی عافیت جانی ہے۔