ایک ہفتہ کے اندر معاوضہ ادا نہ دیا گیا اور متبادل اراضی کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، متاثرین
Posted on August 20, 2013 By Noman Webmaster میرپور / کشمیر
مظفرآباد : لوہار گلی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ بستیوں کو معاوضہ جات کی عدم ادائیگی اور حکومتی سستی روی کیخلاف متاثرین نے احتجاج کا اعلان کر دیا ،اگر ایک ہفتہ کے اندر ہمیں معاوضہ ادا نہ دیا گیا اور متبادل اراضی کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو ایبٹ آباد روڈ کو لوہارگلی کے مقام سے بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار عمائدین علاقہ راجہ فیصل زمان ،اسد قریشی ،سہیل اقبال اعوان ،ماجد اعوان ،نسیم قریشی ودیگر نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ایک ہفتہ گزر گیا سینکڑوں متاثرین کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور کھلے آسمان تلے زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔
کوئی پرسان حال نہیں مگر کسی حکومتی ذمہ دار نہ آج تک علاقے کا معائینہ کرنا بھی گوارہ نہ کیا ،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا کردار بھی اب صرف اخبارات کی حد تک محدود رہ گیا ہے ،عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں ،اس لئے متاثرین حکومتی عدم توجہی کیخلاف احتجاجی دھرنا دیں اور روڈ کو اس وقت تک نہیں کھولا جائے گا جب تک ہمارے مطالبات موقع پر حل نہیں کیے جاتے۔