بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے این او سی کی ضرورت نہیں : اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے پاکستان کو کسی ہمسایہ ملک سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 10 کروڑ یورو قرض کی پہلی قسط ادا کر دی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیم کی تعمیر کے لئے عالمی بینک سمیت تمام اداروں سے رابطہ کرے گا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لئے تمام پیشگی اقدامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔ ایک سوال پر اسحاق ڈار نے بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے 75 کروڑ یورو مالیت کے قرض میں سے 10 کروڑ یورو کی پہلی قسط پاکستان کو ادا کر دی ہے۔