اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں حالیہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو اٹھارہ ہو گئی۔ چار لاکھ بارہ ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
این ڈی ایم اے کے اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں اور نقصان پنجاب میں ہوا۔ نو ہزار دو سو پندرہ متاثرین چورانوے ریلیف کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ سیلاب نے چار لاکھ بارہ ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
سیلاب نے مجموعی طور پر ایک ہزار سات سو چھیالیس دیہات کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ملک بھر میں گیارہ ہزار ایک سو بہتر مکانات متاثر ہوئے جبکہ آٹھ لاکھ چھیاسی ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ زیر آب ہے۔