شیخوپورہ: پلاسٹک فیکٹری میں 60 کروڑکی گیس چوری پکڑی گئی

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ ایف آئی اے نے پلاسٹک فیکٹری پر چھاپہ مار کر ساٹھ کروڑ روپے کی گیس چوری پکڑ لی، منیجر سمیت تین افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کو کوٹ عبدالمالک میں واقع پلاسٹک کی اشیا تیار کرنے والی فیکٹری میں بڑے پیمانے پر گیس چوری کی اطلاع ملی۔

جس پر کارروائی کرتے ہوئے حکام نے چھاپہ مارا تو گیس چوری کے ساتھ ساتھ فیکٹری کے اندر منی سی این جی اسٹیشن بھی چلایا جا رہا تھا۔ چھاپہ مار ٹیم نے کھدائی کر کے گیس چوری کیلئے استعمال ہونے والی پائپ لائن بھی پکڑ لی۔ تھانہ فیکٹری ایریا نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔