جیسی رائیڈر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے چھ ماہ کیلئے معطل

As Reidar

As Reidar

ویلنگٹن بیٹسمین جیسی رائیڈر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر، چھ ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے اسپورٹس ٹریبونل کے مطابق جیسی رائیڈر کا رواں سال مارچ میں ویلنگٹن فائر برڈز کے ایک میچ کے بعد ڈرگ ٹیسٹ لیا گیا تھاجس کا رزلٹ مثبت آ گیا ہے۔

قوت بخش ادوایات لینے کی وجہ سے 29 سالہ کھلاڑی کو چھ ماہ کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جیسی رائیڈر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہو، وہ کئی بار نشے کی حالت میں کبھی اسپتال پہنچے تو کبھی ہوٹل انتظامیہ سے بدتمیزی کر چکے ہیں۔ اس سال مارچ میں انہیں کرائسٹ چرچ کے ایک بار کے باہر جھگڑے نے اسپتال پہنچا دیا تھا۔