سونے کی فی تولہ قیمت میں تین سو روپے کمی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) کراچی عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تین سو روپے فی تولہ کم ہو گئی ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی نئی قیمت ترپن ہزار چھ سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت دو سو ستاون روپے کمی سے پینتالیس ہزار نو سو بیالیس روپے پر آ گئی ہے۔ دو روز میں سونے کے نرخ چار سو روپے فی تولہ کم ہو چکے ہیں۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخ آٹھ ڈالر کی کمی سے تیرہ سو چھیاسٹھ ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئے ہیں۔