انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 103 روپے 44 پیسے کی بلند ترین سطح پر

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) دنیا کی بیشتر کرنسیوں کی طرح پاکستانی روپیہ بھی ڈالر کے مقابلے مسلسل دبا وکا شکار ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 103 روپے 44 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کے دباو اور بین الاقوامی سطح پر تقریبا 20 ابھرتی ہوئی معیشتوں کی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر مستحکم ہونے سے روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مالیاتی اداروں کی جانب سے اب تک ڈلر کی کی رسد نہ ہونے سے روپے کمزور ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ایک ڈالر 63 بھارتی روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔ رواں سال بھارتی روپے ڈالر کے مقابلے 12 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔