بھارتی روپے کی شرح تبادلہ تاریخ کی کم ترین سطح پر، 64.05 روپے فی ڈالر

Indian Rupees Dollar

Indian Rupees Dollar

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی کرنسی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار ہے منگل کے روز شرح تبادلہ تاریخ کی کم ترین سطح 64.05 روپے فی ڈالر تک پہنچ گئی۔ رواں برس روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد کر گرچکا ہے جبکہ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ مرکز ی بنک کی جانب سے قومی کرنسی کو مستحکم کرنے والے حالیہ اقدامات کے کوئی خاطر خواہ نتائج کی توقع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پزیر ممالک کی کرنسیوں میں گراوٹ کی وجہ امریکی فیڈرل ریزروز کے رول بیک کے امکانات بھی ہیں جس کے باعث سرمایہ کار اب مغربی ممالک کے بجائے ترقی پزیر ملکوں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔