مصر: فوجی کارروائیوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 900 سے زائد ہو گئی

Egypt

Egypt

مصر میں فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو طاقت سے دبانے کے لئے سیکورٹی فورسزکی کارراوئیاں جاری ہیں۔ بدھ سے اب تک فوجی کارروائیوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد نو سے زائد ہوگئی ہے۔ ۔شیلنگ، نعرے ایک طرف تومعزول صدر محمد مرسی کے ریمانڈ میں پندرہ دن کی تووسیع کردی گئی ہے۔

ان پردوہزار بارہ میں مظاہرین پر تشدد کا الزام ہے تو دوسری جانب اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محمد بدیع کی گرفتاری سے ایک دن پہلے ان کے بیٹے کو فوج نے قاہرہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

فوجی بغاوت کیخلاف بننے والے اتحاد نے پولیس حراست میں مارے گئے چھتیس قیدیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔مصر کے متعدد شہروں میں بدستور کرفیو نافذ ہیجس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔