واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکا کی فوجی عدالت نے ملک کے خفیہ راز افشا کرنے والے بریڈلے میننگ کو ساٹھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ میننگ نے عدالت کے روبرو یہ اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے قومی خفیہ راز وکی لیکس کو فراہم کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ اقدام عوام کو امریکا کی خارجہ اور فوجی پالیسی سے آگاہ کرنے کے لیے کیا تھا۔
بریڈلے کے مطابق انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس اقدام سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے خود پر لگائے گیے بائیس میں سے دس الزامات کو قبول کیا۔ بریڈلی نے بغداد میں بطور انٹیلی جنس تجزیہ کار کام کے دوران 2009 اور 2010 میں ہزاروں کی تعداد میں عراق اور افغانستان کی جنگی رپورٹیں، سفارتی و دیگر خفیہ دستاویزات اور ویڈیو کلپس وکی لیکس کو فراہم کیے تھے۔