حافظ آباد: بھیک مانگنے سے انکار پر سسرالیوں کا خاتون پر تشدد

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد بھیک مانگنے سے انکار کرنے پر سسرالیوں نے خاتون پر تشدد کرتے ہوئے اس کے بال کاٹ دیئے۔ نواحی گاوں کوٹ جان محمد کی رہائشی شازیہ کا خاوند اللہ دتہ گجرات میں محنت مزدوری کرتا ہے۔

اس کے دیور فیاض اور شیر محمد اسے بھیک مانگنے پر مجبور کرتے رہے۔ انکار پر شازیہ پر تشدد کیا اور اس کے سر کے بال کاٹ دیئے۔ شازیہ کا کہنا ہے کہ وہ سسرالیوں کی شکایت لے کر تھانہ علی پور چٹھہ بھی گئی لیکن پولیس نے اس کی فریاد نہ سنی۔ پولیس نے خاتون کے دماغی توازن کو خراب دے دیا۔