راولپنڈی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو عوامی نمائندے منتخب کرنے سے قبل ان کا ذریعہ معاش دیکھنا چاہئے راول پنڈی میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ سیاست میں ایک نظریہ کے لئے آئے ہیں، انھوں نے کہا کہ عوام کو اپنے لیڈرز کے انتخاب سے قبل ان کا ذریعہ معاش دیکھنا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل ہے، ہر قسم کے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختوانخواہ کو چند ماہ کے اندر مثالی صوبہ بنائیں گے، وہاں تعلیم اور صحت کا نظام بہترین کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ اور پنجاب کے بلدیاتی نظام میں فرق ہو گا۔