اسلام آباد واقعہ پر انکوائری رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ کے حوالے

Islamabad Event

Islamabad Event

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد واقعہ پر وزارت داخلہ کی انکوائری کمیٹی نے پولیس یاانتظامیہ کے کسی افسرکیخلاف کارروائی کی سفارش نہیں کی۔ کمیٹی نے زمرد خان کے سکندر تک پہنچنے کو جونیئر اہلکاروں کی کوتاہی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ وزارت داخلہ کی 3 رکنی انکوائری کمیٹی نے 3 روز میں اپنی رپورٹ مکمل کر کے وفاقی وزیر داخلہ کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے 15 سے زائد پولیس اور انتظامیہ کے افسروں کے بیانات ریکارڈ کیے۔ کمیٹی نے اسلام آباد واقعہ کو پولیس یا انتظامیہ کی ناکامی قرار نہیں دیا کمیٹی نے مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے اور جدید تربیت دِلوانے کی سفارش کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اورشہریوں کی موجودگی کی وجہ سے پولیس کو ملزم کے خلاف کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہوا۔