مصری فوج نے منتخب حکومت گرائی ،عوام کو ٹینکوں تلے روندا، منور حسن

Munawar Hasan

Munawar Hasan

کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے تحت مصر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں خواتین کی ریلی نکالی گئی۔امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ مظالم کے باوجود اخوان المسلمون نے ہتھیار نہیں اٹھا ئے جبکہ فوج نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر مظاہرین کو ٹینکر تلے روند ڈالا۔ جماعت اسلامی کے تحت مزار قائد پر خواتین کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کا کہنا تھا کہ مصر کے عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اخوان المسلمون کے ساتھ ہیں۔

سید منور حسن کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری بھی ابتدا میں اخوان المسلمون میں تھے لیکن پر امن اسلامی انقلاب پر مظالم کے نتیجے میں عسکری جدوجہد کی جانب چلے گئے تاہم اخوان المسلمون نے مظالم کے باوجود ہتھیار نہیں اٹھائے اور جمہوری جدوجہد جاری رکھی۔ ریلی سے جماعت اسلامی کے رہنماڈاکٹر معراج الہدی صدیقی،محمد حسین محنتی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرین نے صدر محمد مرسی کی حکومت کی بحالی اور اخوان المسلمون کے حق میں پرزور نعرے لگائے۔