لاہور (جیوڈیسک) تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 16 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا اخراج 2 لاکھ 20 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ پانی انتہائی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گیا۔
منگلا ڈیم میں پانی کا اخراج 16 ہزار 791 کیوسک جبکہ آمد 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی انتہائی سطح سے 13 اعشاریہ 2 فٹ نیچے ریکارڈ کیا گیا، پانی کی سطح 1228 اعشاریہ 8 فٹ ریکارڈ کی گئی۔