پیپلز پارٹی کا ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس میں فریق بننے کا فیصلہ

People's Party

People’s Party

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پیپلز پارٹی نے ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل لطیف کھوسہ سپریم کورٹ میں پارٹی کی طرف سے فریق بننے کی درخواست دائر کریں گے۔

پیپلزپارٹی کا اعلی سطح اجلاس ہوا۔ جس میں صدرزرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت دائر کردہ بھٹو ریفرنس میں فریق بننے کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔ لطیف خان کھوسہ کو اختیار دیا گیا کہ وہ فریق بننے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں۔ لطیف کھوسہ کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ اس درخواست کی پیروی کے لئے جس ملکی اور غیر ملکی ماہرِ قانون کو مناسب سمجھیں، اس کی قانونی مدد حاصل کریں۔