کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں فرنٹیئر کو ر نے کارروائی کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو حرا ست میں لے لیا، ایف سی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں ایف سی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے دو مکانات پر چھاپے مارے اور وہاں موجود ٹارگٹ کلنگ۔
اغوا برائے تاوان ،گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھیننے کے الزام میں 8 مشتبہ افر ا د کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، تاہم ملزمان سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔ مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔