لندن: برطانوی حکومت کی گارجین اخبار کو خفیہ مواد ختم کرنیکی ہدایت

London

London

برطانوی حکومت نے گارجین اخبار کو امریکی اہلکار کی طرف سے فراہم کئے گئے خفیہ مواد کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ برطانوی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ روس اور چین ممکنہ طور پر اخبار کے نیٹ ورک کو ہیک کر کے امریکی اہکار کی طرف سے دیئے گئے مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اس لیے اخبار پر زور دیا جا رہا ہے کہ اسنوڈن کی طرف سے مہیا کیے گئے خفیہ مواد کو ختم کردیا جائے۔

دوسری طرف برطانوی حکام کیجانب سے اسنوڈن سے قریبی تعلق رکھنے والے صحافی کے ساتھی مریندرا کو ہیتھرو ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا اور نو گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔ مریندرا کا کہنا ہے کہ حکام نے انہیں نو گھنٹے تک ذہنی اذیت پہنچائی ہے اور برطانوی حکومت اور پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے۔