شورکوٹ : ٹریفک حادثے میں زخمی شخص ڈاکٹر کی غفلت سے جاں بحق

Shorkot

Shorkot

شور کوٹ (جیوڈیسک) ٹریفک حادثے میں زخمی شخص ڈاکٹر کی غفلت سے جاں بحق ہو گیا۔ ورثا نے رکن صوبائی اسمبلی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شور کوٹ میں کینٹ روڈ پر ویگن کی ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد حسین شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنچایا گیا۔

جہاں ڈاکٹر نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈیوٹی کا ٹائم ختم ہو گیا ہے۔ اس دوران طبی امداد نہ ملنے پر زخمی محمد حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جس پر متوفی کے ورثااور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری خالد غنی نے جھنگ، ملتان روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔ ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق ڈی سی او جھنگ کے حکم پر غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔