افغانستان کی پاکستان کو دوستانہ فٹبال میچ میں شکست

Afghanistan Football Match

Afghanistan Football Match

کابل (جیوڈیسک) افغانستان نے پاکستان کو دوستانہ فٹبال میچ میں صفر کے مقابلے میں تین گول سیشکست دیدی۔ افغانستان کے شہر کابل میں دس سال بعد کوئی انٹرنیشنل فٹبال میچ کھیلا گیا جبکہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں تیس سال بعد آمنے سامنے ہوئیں لیکن بدقسمتی سے قومی فٹبال ٹیم ،میزبان کے خلاف کوئی قابل تعریف کارکردگی نہ دکھا سکی۔

میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں نے آغاز ہی میں اپنا پلہ بھاری رہا، پہلے ہاف میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری رہی جبکہ دوسرے ہاف میں افغانستان کے سٹرائیکرز نے مزید دو گول اسکور کر کے برتری تین صفر کی حاصل کر لی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔