بیلا روس کی وکٹوریہ ازارینکا کی امریکا میں جونئیر کھلاڑیوں کو ٹپس

Bella

Bella

نیو یارک (جیوڈیسک) سنسناٹی اوپن ٹینس کی چیمپئن وکٹوریہ ازارینکا نے ٹینس کے جونئیر ٹریننگ اسکول میں کھلاڑیوں کو ٹپس دیں ۔ ٹینس ٹریننگ کیمپ میں بیلاروس کی اسٹار کھلاڑی نے نوعمر کھلاڑیوں کو کھیل کے گر سکھائے۔

کوچنگ کے دوران وہ کھلاڑیوں میں گھل مل گئیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ نئے ابھرتے ہوئے ٹینس کھلاڑی بھی ان کی طرح چیمپئن بنیں۔ عالمی نمبر دو وکٹوریہ کا کہنا تھا کہ سنسناٹی اوپن جیتنے کے بعد وہ بہت پر اعتماد محسوس کر رہی ہیں۔