رحیم یار خان (جیوڈیسک) روئی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی کا رجحان شروع ہو گیا۔ تین سو روپے کمی سے نرخ چھ ہزار سات سو روپے من پر آ گئے۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک میں کپاس کی فصل کو قابل ذکر نقصان نہ ہونے کی اطلاعات سے قیمتیں گرنا شروع ہوئی ہیں۔
نیو یارک مارکیٹ میں بھی قیمتیں چار فیصد تک گر چکی ہے۔ بھارت میں کپاس کی پیداوار ابتدائی اندازوں سے زائد ہونے کی اطلاعات بھی ملک میں روئی کے نرخ گرنے کا سبب بنی۔