شرح سود میں کمی، بنکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں کمی واقع

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) شرح سود میں کمی کے بعد بنکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں کمی ہونا شروع ہو گئی۔ اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران بنکوں کے ڈیپازٹس دو سو سینتالیس ارب روپے کی کمی سے سات ہزار انہتر ارب روپے پر آ گئے۔

جو جون کے مہینے میں سات ہزار تین سو سولہ ارب روپے کی سطح پر موجود تھے۔ اس عرصے میں بنکوں کی سرمایہ کاری بھی دو سو بانوے ارب روپے کی کمی سے تین ہزار آٹھ سو چھتیس ارب روپے رہ گئی جو ایک ماہ قبل چار ہزار ایک سو اٹھائیس ارب روپے کی سطح پر موجود تھی۔