سوناکشی سنہا مہنگا ترین آئٹم سانگ کرنے والی اداکارہ بن گئی

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی (جیوڈیسک) سوناکشی سنہا بالی وڈ کا مہنگا ترین آئٹم سانگ کرنے والی اداکارہ بن گئی۔ دبنگ گرل نے باس میں آئٹم نمبر کرنے کے لیے چھ کروڑ روپے کی رقم حاصل کر لی۔ سوناکشی اور اکشے کمار ایک ساتھ تین فلمیں کر چکے ہیں۔

دونوں اداکاروں نے نئی ایکشن فلم باس میں آئٹم نمبر کیا ہے جس کے لیے دبنگ گرل نے چھ کروڑ روپے کی خطیر رقم حاصل کر لی ہے۔ اکشے اور سوناکشی کے ساتھ اس آئٹم سانگ میں چھ سو رقاص شریک ہوئے ہیں۔ یہ بھارتی فلم انڈسٹری کا مہنگا ترین آئٹم سانگ ہے۔