مظفر آباد (جیوڈیسک) لائن آف کنڑول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث پاک فوج کا کیپٹن شہید اور ایک جوان شدیدزخمی ہو گیا، پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ گذشتہ شب بھارتی فوج نے اسکردو کے نزدیک شکما سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر تقریبا سوا گیارہ بجے شروع کیا۔
سوا دو بجے تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ بھارتی فوج کی شیلنگ اور فائرنگ کے باعث پاک فوج کا کیپٹن سرفراز شہید ہو گیا جبکہ ایک جوان یسین شدید زخمی ہو گیا۔ پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کا موثر جواب دیا۔