لاس اینجلس (جیوڈیسک) اغوا کی حقیقی داستان پر ہالی وڈ میں بنائی گئی سنسنی خیز فلم پرزنرز prisoners کا نیا ٹریلر آ گیا ہے، فلم ستمبر میں ریلیز ہو گی۔ پرزنرز prisoners امریکی شہر بوسٹن میں اغوا کی واردات پر بنائی گئی فلم ہے۔
ایک شخص اپنی بیٹی اور دوست کے اغوا کے شبے میں ایک شخص کو یرغمال بنا لیتا ہے۔ فلم میں مشہور اداکار ہیوجیک مین نے مرکزی کردار کیا ہے۔ سنسنی سے بھرپور یہ ڈراما فلم بیس ستمبر کو ریلیز ہو گی۔