ضلع بھر میں غیر قانونی ری فلنگ بند کی جائے ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی: سید علی ناصر رضوی
Posted on August 21, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی ری فلنگ کرنے والے فوری طور پر اپنا کاروبار بند کر دیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ منگووال سانحہ کے بعد ملک کی عدلیہ نے سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
اس سلسلہ میں کسی سے رعائیت نہیں برتی جائے گی سپریم کورٹ کے فیصلہ پر فوری عمل درآمد کروایا جائے گا انہوں نے کہا کہ غیر قانونی گیس کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے آئی جی پنجاب پولیس نے بھی ایل پی جی کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی طور پر ہدایات جاری کی ہیں۔