فیروزوالہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 22 اشتہاری ملزمان اور 14عدالتی مفرور گرفتار کرلئے

گوجرانوالہ : فیروزوالہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 3 روز میں 22 اشتہاری ملزمان اور 14 عدالتی مفرور گرفتار کر لئے ہیں۔ اس کارروائی کی نگرانی ایس پی سول لائنز شعیب خرم جانباز نے کی۔ سی پی او گوجرانوالہ راجہ رفعت مختار نے بتایا کہ سابق لیبر کونسلر زاہد اقبال کے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 12قمار بازوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

انکے قبضے سے دائو پر لگائی جانے والی رقم 74ہزار روپے برآمد کرلی گئی ۔یہ اڈا سالہا سال سے چلایا جارہا تھا ۔ امین پور سیداں کے جلیل عباس کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ڈکیتی کی واردات کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

شبیر شفیع سکنہ نتھوکے سندھواں کے قبضے سے رائفل 44 بور، شہباز رحمت کے قبضے سے پسٹل 30بور، جلیل کے قبضے سے پسٹل 30 بور، اشرف مسیح سکنہ جھنگی کے قبضے سے رائفل 44بور، الیاس یونس کے قبضے سے پسٹل 30بور، ناصر کے قبضے سے رائفل 222 بور، شہزاد منیر کے قبضے سے پسٹل 30 بوربرآمد کیا گیا ۔سی پی او نے شاندار کارروائی پر ایس ایچ او فیروزوالہ مرزا زمان اور انکی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔