لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جدوجہد، ملالہ کیلئے آئرش امن ایوارڈ

Malala

Malala

لڑکیوں کی تعلیم کے لئے جدوجہد کرنے پر ملالہ یوسفزئی کو آئرلینڈ میں امن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ملالہ کو امن ایوارڈ آئرلینڈ کے شہر ٹپریری میں دیا گیا۔ اس موقع پر ملالہ کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے اس لیے جانتے ہیں کہ طالبان نے مجھے گولی کا نشانہ بنایا تھا۔

میں ایسی شناخت نہیں چاہتی بلکہ میں بچوں اور ان کی تعلیم کے حقوق کی جدوجہد کے حوالے سے پہچانی جانا چاہتی ہوں۔ ملالہ کو ایوارڈ دینے والے تنظیم ٹپریری پیس کنونشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملالہ نہیں اپنی ہمت اور لگن سے دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔