لندن (جیوڈیسک) لندن برطانوی میوزک بینڈ ون ڈائریکشن پر بننے والی ڈاکو مینٹری فلم کے لندن میں پریمئر میں ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔ اپنے پسندیدہ گلوکاروں کی جھلک دیکھنے کے لئے مداحوں نے رات بھر لندن کے لیسٹر سکوائر پر گزاری۔
ریڈ کارپٹ پر بینڈ کے پانچوں ارکان کی موجودگی نے مداحوں کا جوش بڑھا دیا۔”ون ڈائریکشن، دس از اس ” میں برطانوی ٹین ایج لڑکوں کے ٹی وی ریالٹی شو میں شرکت سے دنیا میں مقبولیت تک کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ فلم 29 اگست کو برطانیہ بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔