برلن (جیوڈیسک) برلن نیکی اور بدی کی جنگ پر ہالی وڈ میں بنائی گئی فلم ” سٹی آف بونز” ریلیز ہو گئی ہے۔ برلن میں فلم کا پریمیئر شو ہوا جس میں تمام اداکاروں نے شرکت کی۔
سٹی آف بونز میں مٹھی بھر بہادر جنگجوں کو بدی کی قوتوں سے لڑتے دکھایا گیا ہے۔ یہ قوتیں زمین پر تاریکی کا راج چاہتی ہیں۔ ان جنگجوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے جو دنیا سے برائی کے خاتمے کا عزم رکھتی ہے۔ فلم کا پریمیئر شو برلن میں ہوا جس میں Lily Collins،Jamie Campbell اورJemima West سمیت تمام کاسٹ نے شرکت کی۔