وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چمن ریلوے اسٹیشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بم دھماکے پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو شکست نہیں دے سکتے۔ لاہورمیں ذرائع سے گفتگو میں چمن ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا چمن کا واقعہ وحشیانہ اور بزدلانہ کارروائی ہے۔
ان کا کہنا تھا بم دھماکے کرنے والے پاکستانی قوم کے عزم اور جذبے کو شکست نہیں دے سکتے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا تشدد بو کر امن نہیں کاٹا جا سکتا،بے گناہ معصوم انسانوں کی جان لینا انسانیت کی نفی ہے، ان کا کہنا تھا تخریب کاری اور دہشتگردی کرنے والے دنیا میں کہیں بھی مطالبات منوا سکے نہ مقاصد حاصل کر پائے۔