نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیانیس سو بہتر میں بننے والی مشہو ر ہالی ووڈ ایکشن فلم دی گیٹ وے کے ری میک کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ایک ویڈیو گیم پر بننے والی سنسنی سے بھرپور اس فلم میں امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز اور ہالی ووڈ اداکار ایتھن ( Ethan Hawke) مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
فلم کی کہانی کار ریس کے ایک ماہر کھلاڑی کے گرد گھومتی ہے جس کی بیوی کو غنڈے اغوا کر لیتے ہیں اور کھلاڑی اپنی مغوی بیوی کی جان بچانے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے۔ ایکشن، ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم تیس اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔