بھمبر کی خبریں 21.08.2013

وزیر اعظم آذادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی آج میرپور آمد پر انکے استقبال کیلئے PSFضلع بھمبرکا قافلہ بشارت رضا اور علی عمیر کی قیادت میں منگلا پہنچے گا
بھمبر(جی پی آئی)وزیر اعظم آذادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی آج میرپور آمد پر انکے استقبال کیلئے PSFضلع بھمبرکا قافلہ بشارت رضا اور علی عمیر کی قیادت میں منگلا پہنچے گا تفصیلات کیمطابق PSFضلع بھمبر کے کارکنان آج وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی میرپور آمد پر منگلا کے مقام پر انکا والہانہ استقبال کرے گی ضلع بھمبر سے PSFکے کارکنان ایک بڑے جلوس کی شکل میں ضلعی صدر بشارت رضا اورضلعی جنرل سیکرٹری علی عمیر کی قیادت میںمنگلا پہنچے گا جہاں وزیر اعظم کا والہانہ استقبال کیا جائیگا اور انہیں جلوس کی شکل میں میرپور لایا جائیگا PSFکے کارکنان بڑی تعداد میں منگلا پہنچ کر وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریاست جموں وکشمیرمیں لوگوںکی آزادی سلب کرنے ،انسانی زندگی کے عدم تحفظ اور انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر سیکورٹی کونسل کی خاموشی اقوام عالم کیلئے لمحہ فکریہ ہے
بھمبر(جی پی آئی)ریاست جموں و کشمیر میں لوگوں کی آزادی سلب کرنے ،انسانی زندگی کے عدم تحفظ اور انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر سیکورٹی کونسل کی خاموشی اقوام عالم کیلئے لمحہ فکریہ ہے سیکورٹی کونسل جموں و کشمیر میں فوجی ظلم وستم کے شکار لوگوں سے کیے گئے وعدے سے پہلو تئی کررہی ہے لائن آف کنٹرول پر جو کچھ ہورہا ہے اس سے بھی بڑی طاقتوں کے ضمیر پر کوئی اثرنہ ہو اہے گزشتہ 66 سالوں میں یو این سیکورٹی کونسل نے جموں و کشمیر کے اندر امن ،تحفظ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے کوئی میکانزم تیار نہیں کیا ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ سفارتی شعبہ کے سربراہ سردار آفتاب احمدخان نے یو این سیکورٹی کونسل کی صدر ماریہ کرسٹینا پرسیول کو لکھے گئے خط میں کیا انہوںنے مزید کہاکہ اگر چہ UNMOGIPکے اہلکار لائن آف کنٹرول پر انسانی حقوق اور آرٹلری کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے موجودہیں لیکن ان کا محدود مینڈیٹ کشمیریوں کی ہلاکتوں کا حوالہ نہیں دیتا یہ ہلاکتیں پاکستانی اور ہندوستانی مسلح افواج کی فائرنگ کی وجہ سے ہوتی ہیں اس خطہ میں انہوں نے گزشتہ دنوں چار کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کا ذکرکیا جو پاکستان آزادکشمیر کے علاقہ نیلم ویلی سے ایک ادویاتی پودے برسیم کی تلاش میں غلطی سے سرحد پار گئے وہاں لائن آف کنٹرول کی واضح نشاندہی بھی نہیں کی گئی تھی ان نوجوانوں کوبھارتی افواج نے اغواء کرلیا بعد میں پتہ چلاکہ ان کو بھارتی افواج نے شہید کر دیا ہوا ہے ان نوجوانوں میں زعفران ولد غلام سرور ،شاہ زمان ولد محمد یونس ،واجد اکبر ولد علی اکبر،اور فیصل اقبال ولد شیر زمان شامل ہیں ایک بھارتی میگزین فرسٹ پوسٹ راشٹریہ رائفلز کی طرف سے 30جولائی کو مقبوضہ کشمیر میںایک پولیس اسٹیشن پردرج ایف آئی آر کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ شب چاروں نوجوانوں کو کتوار پوسٹ پر نامعلوم افراد کہہ کر قتل کر دیا گیا انہوںنے ان نوجوانوںکی ہلاکت کی تفتیش کا مطالبہ کیا اس خطہ میں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی اپیل کی کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل (2) 98اور99کے تحت جموں و کشمیر کے مسلے میں سنجیدہ دلچسپی کامظاہرہ کیا جائے اور کشمیریوں کو ریاست کا حقیقی نمائندہ اور مسلے کا فریق سمجھا جائے اس کے علاوہ انہوںنے مزید کہاکہ انسانی حقوق اوربنیادی انسانی آزادیوں کیلئے کام کرنے والے اداروں میں کشمیر فریڈم مووومنٹ کے ممبران فارن افیئرز کمیٹی کو بھی شامل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں نوازشریف کے خطاب نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،دہشت گردی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کوئی واضح پالیسی نہیںدی
بھمبر( جی پی آئی)میاں نوازشریف کے خطاب نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،دہشت گردی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کوئی واضح پالیسی نہیںدی ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر تحصیل بھمبرکے چیف آرگنائزر ڈاکٹرشکیل احمد چوہدری آف مکہال نے کیا انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی 2ماہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ٹیکسز ،مہنگائی ،بے روزگاری اور دہشت گردی میںمسلسل اضافہ ہورہا ہے قوم کو امید تھی کہ میاں نواز شریف اپنے خطاب میں دہشت گردی ،لوڈ شیڈنگ اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے جامع اور واضح پالیسی دینگے لیکن ان کاخطاب صرف اور صرف ضمنی الیکشن مہم کا حصہ نظر آیا میاں نوازشریف کے خطاب سے قوم کو مایوسی ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو بھی آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو اہے حکومت کرنا کسی کے بس کاکام نہ ہے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ کی حکومت 2ماہ میں ہی عوام سے دووقت کی روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے اگر 5سال یہی حال رہا تو پھر ملک اور عوام کااللہ ہی حافظ ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ میاں نواز شریف نے اپنے خطاب میں کشمیر کی آزادی کے حوالے سے بھی کوئی موثر اور جامع پالیسی بھی نہ دے سکے جس سے کشمیری قوم کو بھی شدید مایوسی ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم نیلہ بٹ تجدید عہد کادن ہے مسلم کانفرنس کے کارکنان یوم نیلہ بٹ کو شایان شان طریقے سے مناکر آزادکشمیر کے اندر ہونیوالی نظریاتی تحریب کاری کا راستہ روکیںگ
بھمبر(جی پی آئی)یوم نیلہ بٹ تجدید عہد کادن ہے مسلم کانفرنس کے کارکنان یوم نیلہ بٹ کو شایان شان طریقے سے مناکر آزادکشمیر کے اندر ہونیوالی نظریاتی تحریب کاری کا راستہ روکیںگے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری اسماعیل خالد نے یوم نیلہ بٹ کی تیاریوں کے سلسلہ میں کارکنان سے رابطہ مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ موجودہ دور میںتحریک آزادی کشمیرکو حکمرانوںاور غیر ریاستی جماعتوں نے پس پشت ڈال دیا ہے موجودہ حکمرانوں کی نالائقی کی وجہ سے لائن آف کنٹرول پر حالات کشیدہ ہیںانہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں ریاست جموںوکشمیر کی نظریاتی جماعتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ خواہ انکا تعلق کسی بھی نظریہ یاجماعت سے ہو وہ آگے بڑھ کر نظریاتی تحریب کاری کا راستہ روکیں انہوںنے کہاکہ جو قوم اپنے اسلاف کی روایات کو بھول جاتی ہیں وہ دنیا میں نشان عبرت بن جاتی ہیں انہوںنے کہاکہ یوم نیلہ بٹ تحریک آزادکشمیر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس دن کو منا کر ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ مجاہد اول کی راہنمائی میںاور ان کے متعین کردہ اصولوں پر چلتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کی شمع کو روشن رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدالت العالیہ کی طرف سے آن لائن لین دین کاروباری دھندے کو غیر قانونی قراردینے کے فیصلہ کے بعد ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے ضلع بھمبر کے اندر قائم ایسے تمام دفاتر جو آن لائن کاروبار کا غیر قانونی دھندہ کررہے ہیں
بھمبر(جی پی آئی)عدالت العالیہ کی طرف سے آن لائن لین دین کاروباری دھندے کو غیر قانونی قراردینے کے فیصلہ کے بعد ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری محمدطیب نے ضلع بھمبر کے اندر قائم ایسے تمام دفاتر جو آن لائن کاروبار کا غیر قانونی دھندہ کررہے ہیں کے مالکان اور عوام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ دودن کے اندر اپنے اپنے لین دین کے معاملات کو یکسوکرلیں دو دنوں کے بعد ایسے تمام غیر قانونی دفاتر کو سیل کر دیا جائیگا تفصیلات کیمطابق میرپور ڈویژن میں ID,sکی فروخت اور کلک کے ذریعے عوام الناس کو دو گنا منافع کا لالچ دیکر لوٹ مارکا کاروبار جاری تھا جس میں لالچی لوگوںنے کروڑوں روپے انویسٹ کررکھے تھے کہ گزشتہ روز عدالت العالیہ نے اس دھندے کو غیر قانونی قرار دیا جس کے بعد میرپور کی ضلعی انتظامیہ نے ایسے تمام غیر قانونی دفاتر کو سیل کر دیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے بھی ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ایسے تمام غیر قانونی دھندہ کرنے والے نیکسز آن لائن،کلکس لاکرز ،کلک اینڈ کلک ،بلوم فیلڈ ،ایگزا کلکنگ ،ٹائنز کمپنی ،ہائی فائی آن لائن ،گلوبل سمیت دیگر دفاتر کے مالکان اور ضلع بھمبرکے عوام الناس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنالین دین 2دنوںکے اند ر اندر یکسو کرلیں دودنوںکے بعد ایسے تمام اداروںکو جو غیرقانونی دھندے کے نام پر عوام الناس کو لوٹ رہے ہیں کو سیل کر دیا جائیگا اور انتظامیہ کسی کے لین دین کی ذمہ دار نہ ہو گی۔