روالپنڈی (جیوڈیسک) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ضمنی انتخابات کے دوران حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی انتظامات کے لیے پاک فوج کے 30 ہزار جوان تعینات ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق الیکشن کمیشن کی درخواست پر فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 1800 حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیکورٹی انتظامات کیلیے پاک فوج کے 30 ہزار جوان تعینات کیے گئے ہیں