لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نا معلوم ملزمان ضمنی انتخاب کے موقع پر سابق کونسلر اور ایم پی اے کے سابق امیدوارمحمد افضل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ سابق کونسلر اور ایم پی اے کے سابق امیدوارمحمد افضل شاہدرہ جیا موسی کے علاقے عنایت پارک میں اپنی رہائش گاہ کے باہر موجود تھے، جہاں انہیں موٹر سائیکل سوار نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کرتفتیش شروع کر دی۔ محمد افضل نے عام انتخابات 2013 میں صوبائی حلقہ پی پی 137 سے بطور آزاد امیدوار حصہ لیا تھا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ محمدافضل کوکس نے اور کیوں قتل کیاہے۔