اسلام آباد (جیوڈیسک) توانائی بحران میں کمی سے نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہو گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں ساڑھے چھ فیصد اضافہ ہوا۔
جس کا حجم ایک ارب بیس کروڑ ڈالر رہا۔ پچھلے سال جولائی کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمد ایک ارب تیرہ کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود تھی۔ اس دوران آٹھ فیصد اضافے سے بیس کروڑ ڈالر کا سوتی دھاگہ برآمد کیا گیا۔