امریکا سیلنگ کپ فائنلز سیریز، ٹیم نیوزی لینڈ کی اٹلی کیخلاف برتری

Sailing Cup

Sailing Cup

سین فرانسسکو (جیوڈیسک) امریکا سیلنگ کپ فائنلز سیریز کے چوتھے اور پانچویں مرحلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اٹلی کے خلاف فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ سین فرانسسکو کے ساحلوں پر جاری مقابلوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کی اور اطالوی ٹیم کو زیر کر لیا۔

مقابلے میں اطالوی ٹیم نے خوب مقابلہ کیا لیکن کیوی ٹیم کو پچھاڑنے میں ناکام رہی۔ چوتھے اور پانچویں مرحلے میں کامیابی کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اٹلی کے خلاف بیسٹ آف سیون فائنل سیریز میں ایک کے مقابلے میں چار مرحلوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔ فائنل سیریز کی فاتح ٹیم کا مقابلہ امریکہ کپ کی دفاعی چیمپئن ٹیم اوریکل سے ہو گا۔