پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا، غلام محی الدین اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائینگی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی

لاہور (پی پی سی) سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائینگی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔

ایک انٹر ویو میں غلام محی الدین نے کہا کہ آج کل فلم کیساتھ ڈراموں میں بھی مصروف ہیں۔ لیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے۔

لیکن میں مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کے لئے تھوڑی سی ریسرچ کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں۔